لاہور(اے پی پی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے گزشتہ سال نو مئی کو تھانہ شادمان جلاؤ گھیرا ؤ مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اورڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کردی‘ جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت جیل میں قائم کمرہ عدالت میں شاہ محمود‘میاں محمود الرشید‘ڈاکٹر یاسمین راشد ‘ اعجاز چوہدری ‘عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر پیش ہوئے‘ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا‘عدالت نے فرد جرم عائد کی اور آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔
عدالت نے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی ‘عدالت نے عسکری ٹاور جلا ؤگھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں کارروائی 23 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔