جامعہ اردو میں مالی و انتظامی بے ضابطگیاں، ایچ ای سی نے آڈٹ کمیٹی بنا دی
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیرمین نے فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد اور کراچی دونوں کیمپسز میں مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کے حوالے سے موصول ہونے والی متعدد شکایات کے پیش نظر چار رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے، جو اردو یونیورسٹی میں گورننس اور ہیومن ریسورس کے معاملات کا آڈٹ کرے گی۔