• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت میں شفافیت لانے کیلئے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے، وزیراعظم شہباز شریف

 
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے، شہریوں اورکاروباری اداروں کے درمیان ادائیگیوں کو آسان بنانا ضرورت ہے۔

کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے حوالے سے وزیراعظم کی زیرصدارت ہفتہ وار اجلاس ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کیش لیس اکانومی سے متعلق کمیٹیاں شراکت داروں سے مل کرقابل عمل تجاویز دیں۔

 اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ اسٹیٹ بینک ڈیجیٹل ادائیگیوں کاطریقہ کار آسان بنانے کے لیےحکمت عملی ترتیب دے رہا ہے جبکہ ڈیجیٹل نیشنل پاکستان کے حوالے سے ڈیجیٹل اکانومی پراجیکٹ شروع ہو چکا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل پاکستان آئی ڈی منصوبے کی تکمیل کے لیے تیزی سے کام جاری ہے جبکہ اسلام آباد میں ای اسٹیمپنگ کی سہولت جلد متعارف کروائی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید