• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا حکومت بتائے وفاق سے ملے اربوں روپے کے فنڈ کہاں خرچ کیے؟ اختیار ولی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت بتائے وفاق سے ملے اربوں روپے کے فنڈ کہاں خرچ کیے؟

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الزامات لگانا اور پروپیگنڈا کرنا پی ٹی آئی کا طرز سیاست ہے، خیبرپختونخوا کی پوری توجہ کرپشن اور لوٹ مار پر مرکوز ہے۔

اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کا فنڈ نہ ملنے کا الزام بھی بے بنیاد ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں ملنے والے فنڈز کا کیا کیا؟

انہوں نے کہا کہ سانحہ سوات پر خیبرپختونخوا حکومت کا ردعمل افسوسناک ہے، دریائے سوات میں پھنسے لوگ امداد کے منتظر رہے، سانحہ سوات نے خیبرپختونخوا کے نظم و نسق کی قلعی کھول دی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے حکمرانوں کو دریا میں پھنسے لوگوں کی آواز کیوں سنائی نہ دی، خیبرپختونخوا میں تعلیمی شعبہ تنزلی کا شکار ہے۔

اختیار ولی خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 24 جامعات کے وائس چانسلرز ہی نہیں، پی ٹی آئی حکومت خیبرپختونخوا میں کوئی ایک اسپتال نہ بنا سکی۔

قومی خبریں سے مزید