• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامی طور پر سندھ حکومت فیل ہوگئی ہے، علی خورشیدی

علی خورشیدی----فائل فوٹو
علی خورشیدی----فائل فوٹو

 اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ انتظامی طور پر سندھ حکومت فیل ہوگئی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے اور چیزوں کو ٹھیک کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں بے ہنگم تعمیرات 15 سالوں سے عروج پر ہے جبکہ پیپلز پارٹی طویل عرصے سے حکومت میں ہے مگر اب اس حوالے سے کوئی قانون سازی نہیں کی گئی۔ 


انہوں نے کہا کہ  16سالوں سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اب بھی یہ کہتے ہیں کہ قانون بننا چاہیے تھا۔

علی خورشیدی کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات ایس بی سی اے کی ملی بھگت سے ہوتی ہے جبکہ ایس بھی سی اے نے غیر قانونی عمارتوں پر آنکھیں بند کر رکھی ہے۔

قومی خبریں سے مزید