باجوڑ دھماکے کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی دی میں درج کر لیا گیا اور واقعے پر سی ٹی ڈی نے رپورٹ تیار کر لی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے موٹرسائیکل کے پرزے، بارودی مواد اور آئی ای ڈی کے ٹکڑے بھی ملے ہیں۔
سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں ملوث 7 دہشت گردوں کی نشاندہی ہو گئی ہے۔
دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا اور باجوڑ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھماکے کے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز باجوڑ کے مقام پھاٹک میلہ کے قریب دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیل دار اور پولیس اہل کاروں سمیت 5 افراد شہید ہوئے تھے۔