جنوبی وزیرستان لوئر میں اضرب خوڑ کے قریب پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے۔
ڈی پی او خان خیل کے مطابق مسلح افراد کے حملے میں ڈی ایس پی برمل رخمین زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ پولیس ٹیم پر جنوبی وزیرستان لوئر میں ٹھٹی ثمر باغ چوکی سے واپسی پر حملہ ہوا۔
ڈی پی او نے بتایا ہے کہ زخمی ڈی ایس پی کو ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او خان خیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔