• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسرائیلی افواج نے مزید 18 فلسطینیوں کو شہید کردیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

غزہ میں ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے والے ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی افواج نے آج مزید 18 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے شہید کیے جانے والوں میں کیمپوں میں مقیم 15 فلسطینی بھی شامل ہیں جو خان یونس کے قریب عارضی پناہ گاہوں میں رہائش پذیر تھے۔

غزہ کے شمال مغربی حصے میں اسرائیلی فوج کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ غزہ کے جنوب میں خان یونس شہر میں بھی فائرنگ کی اطلاعات ملی ہیں۔

دوسری جانب مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض افواج اور آباد کاروں نے حملوں کے بعد المیحات میں 20 فلسطینی خاندانوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید