• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں عمارت گرنے کا واقعہ، صدر و وزیراعظم کی ریسکیو آپریشن تیز کرنیکی ہدایت

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے لیاری میں 5 منزلہ عمارت منہدم ہونے کے واقعے پر صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر نے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

انہوں نے سندھ حکومت کو امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو فوری ریسکیو کرنے اور ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے پر زور دیا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حادثے کی وجوہات کا فوری تعین کرنے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت جاری کی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اور ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایسے حادثات سے بچاؤ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر حکمتِ عملی ترتیب دی جائے۔

قومی خبریں سے مزید