• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عادت ……

میں اب کتابیں کمپیوٹر یا اسمارٹ فون پر پڑھتا ہوں،

ڈوڈو نے اپنی آن لائن لائبریری دکھائی۔

اچھا، یہ عادت کیسے ڈالی؟ میں نے پوچھا۔

پہلے میں چھپی ہوئی کتابیں ہی پڑھتا تھا۔

لیکن جب مجھے معلوم ہوا

کہ کسی کتاب کی پانچ سو کاپیاں چھاپنے کیلئے

اوسطا پچیس درخت کاٹے جاتے ہیں

تو میں نے اسکرین پر پڑھنے کی عادت ڈال لی، ڈوڈو نے بتایا۔

نہیں بھئی، میں اسکرین پر نہیں پڑھ سکتا،

آنکھوں میں درد ہوجاتا ہے، میں نے منہ بنایا۔

ڈوڈو نے کہا، واقعی؟

فیس بک اور ٹوئیٹر سے بھی آنکھوں کا درد ہوتا ہے یا نہیں؟

تازہ ترین