• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا یومِ شہادت، وزیرِ اعظم کا خراجِ عقیدت

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے کارگل کے محاذ پر بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا، کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم پاک فوج کےجوانوں کے ملک کی حفاظت کے غیرمتزلزل عزم کو سلام پیش کرتی ہے۔

یاد رہے کہ آج کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کی 26 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

فیلڈ مارشل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ایئرچیف، نیول چیف اور افواجِ پاکستان نے بھی شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید