لاہور میں ایک ٹرسٹ اسپتال نے سالانہ 36 لاکھ کا زکوٰۃ فنڈ لینے سے انکار کرتے ہوئے محکمہ سوشل ویلفیئر کو آگاہ کر دیا۔
ٹرسٹ اسپتال کے چیف میڈیکل افسر نے محکمہ سوشل ویلفیئر کو خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ ٹرسٹ اسپتال نے اس سال بھی بھیجا گیا زکوٰۃ فنڈ واپس بھیج دیا۔
خط میں کہا گیا کہ زکوٰۃ فنڈ کے نظام میں آپریشنل چیلنجز کی وجہ سے محکمہ کو زکوٰۃ فنڈ واپس کیا، ہمارے ٹرسٹ اسپتال کیلئے زکوٰۃ کی مد میں مزید فنڈز مختص نہ کیے جائیں۔
ٹرسٹ اسپتال کا کہنا ہے کہ زکوٰۃ فنڈ کے استعمال کیلئے محکمہ کے مختص عملہ کی ضرورت نہیں رہی، ٹرسٹ اسپتال میں تعینات کیا جانے والا عملہ اپنے محکمہ میں واپس جائے۔
ذرائع ٹرسٹ اسپتال کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے زکوٰۃ فنڈ کے 36 لاکھ روپے صرف چار مریضوں پر لگ جاتے ہیں، 36 لاکھ روپے سے چار مریضوں کے علاج کےلیے علیحدہ سیکشن نہیں بنا سکتے۔