• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکروسافٹ پاکستان سے وابستگی برقرار رکھے گا، وزارت آئی ٹی

وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ کی تنظیمِ نو کے باوجود اس نے پاکستان سے وابستگی برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ اطلاع ہے مائیکروسافٹ پاکستان میں اپنے لائژن آفس کے مستقبل پر غور کر رہا ہے، یہ اقدام پاکستان سے انخلا نہیں بلکہ شراکت داری پر مبنی ماڈل کی طرف منتقلی ہے۔

وزارت آئی ٹی نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کا بار بار آمدنی کے حامل ماڈل کی طرف منتقلی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، ان کمپنیوں کی جانب سے بین الاقوامی آپریشنز کے ڈھانچے کو نئی شکل دی جارہی ہے اور مائیکروسافٹ بھی اس رجحان سے مستثنیٰ نہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنے لائسنسنگ اور کمرشل معاہدوں کے انتظامات کو یورپ منتقل کیا ہے، یہ اطلاع ہے مائیکروسافٹ پاکستان میں اپنے لائژن آفس کے مستقبل پر غور کر رہا ہے، یہ اقدام پاکستان سے انخلا نہیں بلکہ شراکت داری پر مبنی ماڈل کی طرف منتقلی ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید