• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی حملوں میں آج مزید 60 فلسطینی شہید، 9 امدادی مراکز پر شہید کیے گئے

فوٹو: عرب میڈیا
فوٹو: عرب میڈیا 

غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، صبح سے اب تک مزید 64  فلسطینی شہید ہوگئے، امداد لینے کے منتظر 9 فلسطینی بھی شہداء میں شامل ہیں۔

امدادی مراکز پر اسرائیلی فائرنگ سے شہداء کی تعداد 743 ہوگئی، پہلی بار خوراک تقسیم کرنے والے دو امریکی امدادی کارکن بھی زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی امدادی کارکن حماس کی کارروائی میں زخمی ہوئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں 2 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا، برطانیہ میں انسداد دہشت گردی قانون کے تحت فلسطین حمایتی تنظیم فلسطینی ایکشن گروپ پر پابندی عائد کر دی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید