مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض انتظامیہ نے مقبوضہ وادی کے کئی علاقوں میں 9 محرم الحرام کے جلوسوں پر بھی پابندی لگا دی۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض انتظامیہ نے 4 اور 5 جولائی کو چار یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کی ہے۔
کے ایم ایس کے مطابق اعلانات اور تقاریر کےلیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔