• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکساس، بدترین سیلابی صورتحال، حادثات میں 27 ہلاک، 20 لڑکیاں لاپتا

امریکی ریاست ٹیکساس میں تیز ہواؤں، شدید بارشوں کے بعد بدترین سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں 27 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 20 سے زائد لڑکیاں سیلابی ریلے میں لاپتا ہوگئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ کاؤنٹیز کے رہائشی علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، موسلادھار بارش سے دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیرکاؤنٹی میں دریا کنارے سمر کیمپ میں 20 سے زائد لڑکیاں سیلابی ریلے میں لاپتا ہوگئیں، جن کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلابی صورتحال پر ٹیکساس کی کئی کاؤنٹیز میں ہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس میں سیلابی صورتحال پر کہا کہ حکومت، ریاستی اور مقامی حکام کے ساتھ مل کر امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی کو سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے بھیجا ہے، سیلابی صورتحال سانحے کے متاثرین کے اہلخانہ کےلیے میری اور خاتون اول کی دعائیں ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید