اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی دورہ امریکا کے موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے عشائیے پر ملاقات ہوگی۔
واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کی نیتن یاہو سے اوول آفس میں ملاقات نہ کرنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔
خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ کے دوسری بار عہدہ سنبھالنے کے بعد نیتن یاہو کا یہ تیسرا دورہ امریکا ہے۔
نیتن یاہو کی آج وزیر خارجہ مارکو روبیو اور مشرق وسطیٰ کیلئے امریکی نمائندے سے بھی ملاقات ہوگی۔ نیتن یاہو ٹرمپ ملاقات میں سعودی عرب، شام اور لبنان سے اسرائیل کے تعلقات قائم کرنے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔