امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ہے۔
مظاہرین نے غزہ میں جنگ ختم کرنے اور اسرائیل کے لیے امریکی حمایت روکنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین فلسطینی پرچم اٹھائے اسرائیلی حملوں کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری سے 57,400 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔
غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف عالمی برادری کی خاموشی پر مظاہرین کافی برہم تھے۔