• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن بم دھماکوں کے 20 سال مکمل ہونے پر دعائیہ تقریب، وزیراعظم کیئر اسٹارمر سمیت رہنماؤں کی شرکت

لندن بم دھماکوں کے 20 سال مکمل ہونے پر مرنے والوں کی یاد میں لندن کے سینٹ پال کیتھڈرل میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کے نام لیے جانے کے وقت چرچ کی چھت اور بالکونی سے سفید پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

تقریب میں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر، میئر لندن صادق خان، سابق وزرائے اعظم ٹونی بلیئر اور تھریسامے سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ 7 جولائی 2005 کو لندن میں ہونے والے کئی دھماکوں میں 52 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید