• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ٹیسٹ: زمبابوے کیخلاف جنوبی افریقا کی جیت کے امکانات روشن

جنوبی افریقا نے زمبابوے کے خلاف 626 رنز بنائے اور پہلی اننگز میں حریف ٹیم کو صرف 170 رنز پر ڈھیر کردیا۔

بلاوائیو میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر فالو آن کی شکار زمبابوے کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 1 وکٹ پر 51 رنز بنالیے ہیں۔

زمبابوے پر جنوبی افریقا کو دن اختتام تک 405 رنز کی برتری حاصل کی ہے،یوں میزبان ٹیم کی اننگز سے شکست کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

دوسرے دن کے آغاز میں جنوبی افریقا نے 465 رنز 4 وکٹ سے اننگز آگے بڑھائی، کپتان ویان ملڈر نے اپنی ٹرپل سنچری297 گیندوں پر مکمل کی۔

جنوبی افریقی کپتان 367 رنز کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ تھے اور ٹیم کا اسکور 5 وکٹ پر 626 رنز ہوچکا تھا تو انہوں نے اننگز ڈیکلیر کردی۔

زمبابوے کی پہلی اننگز کے دوران جنوبی افریقی بولر حاوی نظر آئے، شان ارون 83 رنز ناٹ آؤٹ کے سوا کوئی بیٹر زیادہ دیر وکٹ پر ٹک نہ سکا اور پوری ٹیم 170 پر پویلین لوٹ گئی۔

میزبان ٹیم پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہوئی، زمبابوے نے دوسری اننگز میں 1 وکٹ پر 51 رنز بنائے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید