راولپنڈی میں سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے ترجمان کے مطابق ڈیٹا فروخت کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی ایڈیشنل ڈائریکٹر کی خصوصی ہدایت پر کی گئی۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے مطابق شہریوں کا خفیہ اور حساس ڈیٹا فروخت کرنے والے ڈیٹا ڈیلرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ڈیجیٹل آلات برآمد کر لیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے سہولت کاروں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جلد ہی اس گروہ میں شامل مزید افراد کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔