اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ آج صبح08:00 بجے سے دن13:00بجے تک، راولپنڈی کینٹ سرکل،اے پی ایف،ایس پی ڈی، پڑیال، چکری، حسکول،چہان،رینجر فیڈرز ، صبح07:00 بجے سے دن11:00بجے تک،اسلام آباد سرکل، کنڈ راجگان اور گردونواح بند رہیں گے۔