• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کے واقعات اور بے گناہ شہریوں کی شہادت قومی سانحے سے کم نہیں،علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ ) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں حالیہ بدامنی، دہشتگردی کے واقعات اور بے گناہ شہریوں کی شہادت ایک قومی سانحے سے کم نہیں۔ ہر پاکستانی کا دل اس المناک واقعے پر غمزدہ اور رنجیدہ ہے۔ یہ واقعات نہ صرف انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے بلکہ وطنِ عزیز کی سلامتی اور استحکام پر کھلا حملہ ہیں۔ زمینی حقائق اور شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ان واقعات کے پیچھے دشمن قوتیں، خصوصاً ہندوستان اور اسرائیل، گٹھ جوڑ کے ساتھ ملوث ہیں، جو بلوچستان میں انتشار، بداعتمادی اور بدامنی کے ذریعے پاکستان کی سالمیت اور قومی وحدت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔ یہ سازشیں ایک طویل عرصے سے جاری ہیں، جن کا مقصد پاکستان کو داخلی طور پر کمزور کرنا اور قوم میں تفریق پیدا کرنا ہے۔
اسلام آباد سے مزید