راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثہ میں خاتون جاں بحق ہوگئی ، تھانہ نصیرآباد کو غلام مصطفےٰ نے بتایاکہ میں اور میری والدہ ساجدہ نسرین اور میرا چھوٹا بھائی اویس بس میں فیصل آباد سے آئے اور پیرودھائی موڑ مین پشاور روڈ پر اترے اور روڈ پر پیدل چلنے لگے کہ اچانک ہمارے پیچھے سے ایک نامعلوم رکشہ چنگچی جسکو نامعلوم ڈرائیور چلا رہا تھا جو کہ نہایت ہی تیز رفتاری اور غفلت لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا اور میری والدہ کو پیچھے سے ٹکر ماری ٹکر لگنے سے میری والدہ زخمی ہوکر زمین پر گر گئیں اور بے ہوش ہوگئیں جنکو علاج معالجہ کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال لارہا تھا کہ میری والدہ ان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی فوت ہوگئی ۔