• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی مختلف علاقوں میں کارروائی، پندرہ سو لیٹر پانی ملا دودھ ضائع کر دیا

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملے نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پندرہ سو لیٹر پانی ملا دودھ ضائع کر دیا، فوڈ اتھارٹی کے عملے نے مندرہ، چک بیلی اور ٹی چوک پر ناکے لگا کر 25 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود ایک لاکھ 15 ہزار لیٹر دودھ کو چیک کیا تھا جس میں سے 1500 لیٹر دودھ پانی ملا پایا گیا جسے ضائع کرتے ہوئے ایک لاکھ دس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا، ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر شہری رابطہ کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید