اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سابق وزیراعظم کے سابق پریس سیکرٹری رائے ریاض حسین کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔ہفتہ کو سابق وزیراعظم کے سابق پریس سیکرٹری رائے ریاض حسین کی اہلیہ کی نمازِ جنازہ ڈی ایچ اے میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات، سینئر صحافیوں، سرکاری افسران، سیاسی و سماجی رہنماؤں، دوست احباب اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں وزراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری سعید مہدی ، سابق سیکرٹری انفارمیشن اشفاق گوندل اور سینئر جرنلسٹ رہنما حاجی نواز رضا اور پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ ، ایڈیٹر ممتاز طارق بٹ ، طارق سمیر ، عامر الیاس رانا ، سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ ، سابق چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور ، بیوروکریٹ اور عزیزوں اور دوستوں نے شرکت کی ۔