توجّہ اور شنوائی کے قابل
بلوچستان والوں کے گِلے ہیں
وہ کہتے ہیں کہ مرکز کی طرف سے
بس اِس صوبے کو منصوبے ملے ہیں
چیف جسٹس پاکستان نے لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے غریب سائلین کو ریاست کے خرچ پر قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے پچیس پلیئرز کا پول تیار کیا ہے، اس پول میں سینئر پلیئرز بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی بھی شامل ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کی تاریخ 21 جولائی 2025 مقرر کی گئی ہے، عدالتوں میں مقدمات اور تاخیر کے باعث حلف کا عمل مکمل نہیں ہو سکا۔
تحریک انصاف نے پشاور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں سےمتعلق درخواست دی، پشاور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے درخواست پر اعتراض لگا کر واپس کر دی۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارشوں سےتباہی آگئی، آسمانی بجلی، کرنٹ لگنے اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 19زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اراکین نے کہا کہ اپوزیشن گارنٹی دے ان پر عملدرآمد ہوگا، اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی نے بھی 4 مطالبات حکومتی ارکان، اسپیکر کے سامنے رکھے۔
ڈپٹی کمشنر زین العابدین کا کہنا ہے کہ حیدرآباد شہر میں کلاؤڈ برسٹ ہوا ہے۔
شام کے جنوب میں واقع دروز اکثریتی شہر سویدا میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والے مسلح فسادات میں ابتک 89 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔
جمعیت علمائےاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اختلاف ختم نہیں کر رہے ہیں۔ چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات میں میانہ روی، اختلاف کو اختلاف تک رکھنا چاہتے ہیں۔
ٹورنامنٹ 13 جولائی سے 24 جولائی 2025 تک بحرین کے دارالحکومت منامہ میں جاری ہے۔
لونی قبائل نے مبینہ قاتل کو پکڑ لیا تھا۔ قبیلے کی روایت کے مطابق قاتل کو اسی طرح، اسی مقام پر سزا دی جانی تھی جس طرح اس نے قتل کیا تھا۔
صرف تین ماہ کے قلیل عرصے میں پاکستانی پویلین کو دیکھنے کے لیے آٹھ لاکھ سے زائد جاپانی اور بین الاقوامی سیاحوں نے دورہ کیا جو ایک شاندار ریکارڈ ہے۔
پولیس نے عمر عبداللّٰہ اور ان کی کابینہ کے وزراء کو روکنے کی کوشش کی، دھکے دیے، عمر عبداللّٰہ دیوار پھلانگ کر قبرستان میں داخل ہوگئے۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور جنکا شمار انڈسٹری کی سب سے فٹ شخصیات میں ہوتا ہے وہ گزشتہ 18 برسوں سے ایک ہی قسم کی ڈائٹ(غذا) پر عمل پیرا ہیں۔
کالا لباس، کالی ٹوپی اور اس پر کالا چشمہ پہنے،11 سالہ ریان کو نہیں پتا تھا کہ اس کا غیر دانستہ طور پر ہونے والا ڈانس، راتوں رات دنیا بھر میں مشہور ہوجائے گا۔
امریکی ریاست میساچیوسٹس میں معمر افراد کے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے، ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔