خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقہ گندال میں گاڑی کھائی میں گر گئی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پاکستان میں چار پانچ لوگوں کو پتہ ہوتا ہے کہ کیا ہونے والا ہے؟ اُن میں میرا نام بھی شامل ہے: پی پی رکن اسمبلی
حکومت نے ملک بھر میں دی جانے والی فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پنکی کراچی کی ہو یا لاہور کی جو غلط کام کرے گا اسے نہیں چھوڑیں گے۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رکن سندھ اسمبلی فرحان انصاری نے پیپلز پارٹی پر تنقید کی اور الزامات لگادیے، سینئر وزیر شرجیل میمن نے اُن کی طرف پین پھینکا۔
جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی) کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کی کٹوتی تحاریک پر پھٹ پڑے۔
اسپیکر عمران ندیم کی زیرصدارت اجلاس میں امجد حسین ایڈووکیٹ کی کامیابی کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق واقعے کا مقدمہ امام بارگاہ کے سیکیورٹی انچارج کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے امن عمل کےلیے صدر شی جن پنگ کی 4 نکاتی تجاویز اور چین ،پاکستان کے 5 نکاتی اقدام کو سراہا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان 23 جون کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر ایرانی صدر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میں17 سالہ گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو مل گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی)کوئٹہ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی( بی وآئی سی) کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا سنادی۔
اسپیکر نذیر احمد کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے عمران ندیم نئے اسپیکر اور مسلم لیگ (ن) کے کفایت الرحمان ایڈووکیٹ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے، دونوں اراکین بلامقابلہ اپنے عہدوں کیلئے منتخب ہوئے۔
سانحہ گل پلازہ کے مقدمے کی تفتیش مکمل کرلی گئی، پولیس نے چالان پراسیکیوشن کو جمع کرادیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سوئٹزر لینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کےلیے روانہ ہوگئے ہیں۔
کابینہ ڈویژن نے 9 اور 10 محرم الحرام کو سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ایرانی حکام کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان منگل کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔