• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھینگے کے شکار پرپابندی ختم،نئے فشنگ سیزن کا آغاز

کرا چی (اسٹاف رپورٹر) 31 جولائی تک جھینگے کے شکار پرپابندی ختم ہوگئی، اور پیر یکم اگست کو فشرمینز کو آپریٹو سو سائٹی کے تحت نئے فشنگ سیزن کا آغاز ہوا،منیجر ایف سی ایس حاجی ولی محمد اور مہمانوں نے (پی سی)اجازت نامے تقسیم کئے،فشرمینز کو آپریٹو سو سائٹی کی جانب سے سمندر میں جھینگے کے شکار پر عائد پابندی کے خاتمے کے بعد یکم اگست 2016سے نئے فشنگ سیزن کے آغاز ہونے کے موقع پر کراچی فش ہاربر آکشن ہال 2 میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی ۔اس موقع پرمنیجرایف سی ایس حاجی ولی محمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال جون اور جولائی میں جھینگے کی افزائش نسل کے لئے شکار پر پابند ی عائد ہوتی ہے ۔ جھینگے کی نسل کشی کے تحفظ کے لئے یہ اقدامات حکومت سندھ کی جانب سے کئے جاتے ہیں۔اسی سلسلے میں ہر سال کی طرح یکم اگست 2016 کو جھینگے کے شکار پر عائد پابند ی کے خاتمے کے لئے دعائیہ تقریب منعقد ہ کی گئی ۔اس موقع پر ماہی گیروں اور لانچ مالکان کو جھینگے کے شکار کے لئے سمندر میں جانے کے لئے اجازت نامے (پی سی )دئیے گئے ۔اس موقع پرمنیجر ایف سی ایس حاجی ولی محمد،افسران ،اور ملازمین بھی موجود تھے ۔
تازہ ترین