• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے پی حکومت کو پارٹی مقاصد کیلئے استعمال کرکے غلط روایات ڈال رہی ہے، لیاقت بلوچ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پی حکومت کو پارٹی مقاصد کے لیے استعمال کر کے غلط روایات ڈال رہی ہے۔

ایک بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تحریکیں واضح وژن اور اعلیٰ مقاصد کے لیے چلتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن کا قیام اور دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

 لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کے تحت 23 جولائی کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنماؤں سے شرکت کی درخواست کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید