جے یو آئی کے وکیل کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت کے بعد آزاد امیدوار پارٹی میں شامل ہو گا تو مخصوص نشست کم ہو گی، اس فارمولے کے بعد مسلم لیگ ن اپنی نشستیں کھو دے گی۔
جے یو آئی کے وکیل کامران مرتضیٰ نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ کوٹے پر سماعت کی، تمام سیاسی جماعتوں نے اپنا مؤقف الیکشن کمیشن کے سامنے رکھا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
جے یو آئی کے وکیل نے کہا کہ ن لیگ کا کلیم ہے کہ طارق اعوان کے بعد زیادہ مخصوص نشستیں ملنی چاہیے لیکن مقررہ وقت کے بعد آزاد امیدوار ن لیگ میں شامل ہو گا تو مخصوص نشست کم ہوگی۔