• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کو بھتہ خور گینگ سے سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہونے لگیں

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سندھ پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو بھتہ خور گینگ وار وصی اللّٰہ لاکھو گروپ کے کمانڈر صمد اور کوکین کنگ فیضی کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہونے لگی ہیں۔

ذرائع نے ’جیو نیوز‘ کو بتایا کہ ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن، ڈی ایس پی آپریشنز ایس آئی یو واصف قریشی اور انسپکٹر کاشف برکات کو لیاری گینگ وار کمانڈر وصی اللّٰہ لاکھو اور گروپ کمانڈر صمد اور کوکین کنگ فیضی نیٹ ورک کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہمارے اثر و اسوخ اتنے ہیں کہ پہلے عہدے سے برطرفی اور پھر جان سے مارے دیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق گینگ وار کی بھتہ وصولی اور منشیات نیٹ ورک کی سپلائی میں مداخلت ان کے کارندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے والے ان تینوں افسران نے ایک ہفتے میں تین بھتہ خوروں کو گرفتار کیا تھا اور پولیس انکاؤنٹر میں زخمی و ہلاک کیا۔

متعدد چھاپوں میں کروڑوں روپے کی ویڈ و کوکین ضبط کر کے ان کے کارندوں کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے اعلیٰ پولیس افسران نے نوٹس لیتے ہوئے ایس آئی یو / سی آئی اے کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ان افسران کو محتاط رہنے کی ہدایات کی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید