• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 38 افسران و ملازمین ایس بی سی اے میں تعینات

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سیہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے نوٹیفکیشن میں گریڈ 2 سے گریڈ 18 کے 30 سے زائد افسران و ملازمین کو ایس بی سی اے میں تعینات کردیا گیا۔

سیہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈیپوٹیشن اور او پی ایس پوسٹنگز پر پابندی لگا رکھی ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی 38 افسران و ملازمین گریڈ 2 سے گریڈ 18 کی رینج میں ایس بی سی اے میں تعینات کردیے گئے ہیں۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ان افسران میں ڈپٹی ڈائریکٹر، اکاؤنٹس آفیسرز، کلرک و نائب قاصد شامل کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے ایڈمن آفس میں سیہون اتھارٹی کے افسران نے جوائننگ بھی دے دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید