ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مزید ایک اور یوٹیوب چینل کی بندش کا حکم معطل کر دیا۔
عدالت یوٹیوب چینلز کی بندش کے عدالتی حکم کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے ایک اور یوٹیوبر کو ریلیف فراہم کر دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کے دوران یوٹیوبر حبیب اکرم کے یوٹیوب چینل کی بندش کا حکم معطل کر دیا۔
عدالت نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 جولائی تک جواب طلب کر لیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی عدالت 7 یوٹیوب چینلز کی بندش کے حکم کو معطل کر چکی ہے جبکہ ابتدائی طور پر جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے 27 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔