اسلام آباد (خبر نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے 2صحا فیوں کے یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل کر دیا اور نیشنل کرائم ایجنسی کو 21 جولائی کیلئے نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ۔قبل ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی درخواست پر 27 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔درخواست گزار وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ ضابطہ کی کارروائی مکمل کئے بغیر دونوں کے یو ٹیوب چینلز کی بند کئے گئے۔ان کو نوٹس تک جاری ہوا اوران کا موقف سنا گیا ۔