• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت داخلہ کی پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کےعدالتی احکامات پرعملدرآمد کی ہدایت

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزارت داخلہ حکومت پاکستان نے سپیشل کورٹ کی جانب سے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف جاری کردہ احکامات پر مکمل طورپر عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی گئیں۔  وزارت داخلہ حکومت پاکستان کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب،خیبرپختونخوا،آزاد جموں کشمیر،سندھ،بلوچستان، گلگت بلتستان سمیت سیکرٹری منسٹری آف ڈیفنس،سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان، چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو، گورنر سٹیٹ  بینک آف پاکستان، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے،آئی جی پولیس اسلام آباد، چیئر مین سی ڈی اے اسلام آباد، چیف کمشنر آئی سی ٹی، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آئی سی ٹی اسلام آباد،کمشنر بہاولپورڈویژن، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے فیز ون ڈیفنس مال،ڈیفنس ایونیواسلام آباد /راولپنڈی، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے پلاٹ نمبر 2Bایسٹ سٹریٹ فیز ون ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی ہیڈآفس کراچی اور ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی سیکٹر VIلاہور کوجاری کردہ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے سپیشل کورٹ کے 19جولائی 2016ء کے احکامات پر 100فیصد عملدرآمد کویقینی بنایاجائے اور متعلقہ اتھارٹیز کو اس حوالے سے لیگل ایکشن کورٹ آرڈر کے مطابق فوری طورپر اٹھانے اوراس کی مکمل رپورٹ وزارت داخلہ حکومت پاکستان کوبھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔عدالتی احکامات میں سابق جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی تمام منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد کو بحق سرکار ضبط کرنے اوراکاؤنٹس بھی  منجمد کرنے کے احکامات دئیے گئے تھے۔
تازہ ترین