• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ: سانحہ سوات میں جاں بحق افراد کے ورثاء میں 2 کروڑ روپے کے چیکس تقسیم

سیالکوٹ میں سانحہ سوات میں جاں بحق افراد کے ورثاء میں 2 کروڑ روپے کے چیکس تقسیم کیے گئے۔

دو گھرانوں میں 80، 80 لاکھ، ایک گھرانے کو 40 لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ اور فیصل امین گنڈا پور نے ورثاء میں چیکس تقسیم کیے۔

 پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عوام کی جنگ متحد اور شیر و شکر ہو کر لڑیں گے۔

خیال رہے کہ 27 جون کو دریائے سوات کا سیلابی ریلہ 17 سیاحوں کو بہا لے گیا تھا، جس  میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، جبکہ 4 کو بچا لیا گیا تھا۔

 غفلت کے مرتکب سرکاری اہلکاروں و افسران کی نشاندہی 

سانحہ سوات میں غفلت کے مرتکب سرکاری اہلکاروں اور افسران کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے خلاف تادیبی کارروائیاں کرنے کی سفارش کی گئی۔

دریائے سوات میں 13 افراد کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی ایڈوائزری پر صحیح معنوں میں عمل نہیں کیا گیا، محکمہ پولیس، ریونیو، ایری گیشن، ریسکیو، سیاحت، پولیس اور دیگر محکموں کے درمیان کوآرڈینیشن کا فقدان رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ریسکیو 1122 کی طرف سے ریسپانس میں تاخیر، تربیت یافتہ اہلکاروں اور درکار آلات کی عدم دستیابی بھی سامنے آئی، دریا کنارے سیفٹی کے لیے مخلتف محکموں اور اداروں کی ذمہ داریوں کا واضح تعین نہیں، دریاؤں کے اطراف سیاحتی مقامات میں درپیش خطرات کی کوئی درجہ بندی نہیں کی گئی ہے، مون سون سیزن میں پبلک سیفٹی کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی سطح پر منظم ایس او پیز موجود نہیں۔

قومی خبریں سے مزید