امریکی آن لائن جریدے میں امریکا سے بھارت کے بیرون ممالک جابرانہ رویے کو قومی سلامتی خطرے کے طور پر دیکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
دی ڈپلومیٹ کے مضمون میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا سرحد پار رویہ بھی روس اور چین جیسی آمرانہ حکومتوں کے ہتھکنڈوں سے مشابہہ ہے۔
مضمون میں بھارتی وزیرِاعظم مودی کی حکومت پر تنقید کرنے والے امریکا میں مقیم ناقدین کے خلاف مبینہ قتل کی سازشوں، پاسپورٹ منسوخی، نگرانی اور بدنامی کی مہمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ اقدامات امریکی شہری آزادی اور قومی سلامتی کےلیے خطرہ ہیں۔
مضمون میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ جمہوری شراکت داری امریکی آئین سے بالاتر نہیں ہوسکتیں اس لیے امریکی آئین کے تحت حاصل آزادی اظہار کے تحفظ کو ترجیح دی جائے۔