وفاقی وزیرِاطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ سابق حکومت میں ایک بیان دے کر قومی ایئرلائن کواربوں روپے کانقصان پہنچایا گیا۔
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں قومی ایئرلائن کی یورپ اور برطانیہ میں پروازیں بحال ہوئیں۔
عطا تارڑ نے بتایا کہ قومی ایئرلائن کی پروازوں کی بحالی میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا بڑا کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جس طرح سے حکومت چلائی جارہی ہے وہ نااہلی کی انتہا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کے انبار لگے ہوئے ہیں اور مس مینجمنٹ ہے۔