• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منڈی بہاؤالدین: سیلابی پانی بھرنے سے سیکڑوں قیدی دوسری جیل منتقل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

منڈی بہاؤ الدین کی جیل میں سیلابی پانی بھرنے سے 600 سے زائد قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد منتقل کردیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے منڈی بہاؤالدین میں بھی سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث منڈی بہاؤالدین کی جیل کی دیوار گرگئی جس کے باعث بارش کا پانی جیل کی بیرکوں میں جمع ہوگیا۔

  ذرائع نے بتایا کہ سیلابی صورتحال کے باعث 674 قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین سے ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد منتقل کیا گیا ہے جن میں خطرناک قیدی بھی شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید