وادی نیلم کی جاگراں ویلی میں جیپ گہری کھائی میں جاگری۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ جیپ کے بریک فیل ہونے کے باعث بٹگراں کے مقام پر پیش آیا۔
جیپ میں سوار ایک ہی خاندان کے افراد کُنڈل شاہی سے جاگراں سیری جارہے تھے۔ مقامی افراد نے کھائی سے 2 خواتین سمیت 4 افراد کی لاشیں اور 3 زخمیوں کو نکال لیا۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ایم ڈی ایس اسپتال چمبر بھجوادیا گیا۔