لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ مالکن کے مبینہ تشدد سے دلبرداشتہ ہو کر گھر سے بھاگ گئی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی 14 سالہ نصبا نجی سوسائٹی میں فرخندہ بی بی کے گھر ملازمہ تھی جہاں اُسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے جسم پر جگہ جگہ کٹ لگائے گئے، تشدد سے تنگ آکر لڑکی17 مئی کو گھر سے بھاگ گئی تھی۔
پولیس نے لڑکی کے باپ کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کیا اور اسے داتا دربار سے تلاش کرلیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے بیان پر اس کی مالکن فرخندہ بی بی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔