وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ حکومت روزگار کیلئے ایسے لوگوں کو الیکٹرک رکشے اور لوڈر فراہم کرے گی جو بے روزگار ہیں۔
الیکٹرک بائيکس اور رکشہ سے متعلق سے اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ الیکٹرک وہیکل کی عام آدمی تک رسائی کیلئے حکومتی اقدامات کالائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ الیکٹرک وہیکلز کی تقسیم اور معاونت کے طریقہ کار کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کرائی جائے اور معاشی طور پر کمزور طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ترجیح دی جائے۔
انھوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت بشمول وفاقی بورڈ اور ملک بھر کے بورڈز کے ٹاپرز کو الیکٹرک بائیک فراہم کرے گی۔
دریں اثنا پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی اصلاحات پر جائزہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے لائن سے خطے میں تجارت کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ وسطی ایشیا سے تجارتی سامان کی پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا بھر میں آمدورفت ہوگی۔ سول سروس کی ریفارمز پر جائزہ اجلاس میں کہا کہ سول سروس کو جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔