• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: چینی کی قیمت میں کمی نہ آ سکی، فی کلو چینی 190 روپے میں فروخت

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں کمی نہ آ سکی، شہرہ مہنگے داموں چینی خریدنے پر مجبور نظر آ رہے ہیں۔

رواں ماہ 10 روپے اضافے کے بعد فی کلو چینی 190 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے جبکہ ڈیلرز چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔

کوئٹہ کی مارکیٹ میں رواں ہفتے چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافے کے بعد 190 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے جبکہ شہر کے نواحی علاقوں میں چینی 195 روپے فی کلو تک بھی فروخت ہو رہی ہے۔ 

شہر کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی 183 روپے فی کلو دستیاب ہے جبکہ شہری چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شدید پریشان ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کہیں چینی 180 اور کہیں 190 کی فروخت کی جا رہی ہے جبکہ کچھ جگہوں پر چینی 250 فی کلو بھی بیچی جا رہی ہے مگر دکانداروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق رواں ماہ ریٹیل سطح پر چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ 

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں چینی کی قیمتوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور بلا جواز قیمتوں میں اضافے یا ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

معاشی ماہرین چینی کی قیمت میں اضافے کی بنیادی وجہ ذخیرہ اندوزی اور ہمسایہ ملک میں اسمگلنگ کو قرار دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر ان عوامل کی روک تھام کی جائے تو چینی کی قیمتوں میں کمی اور استحکام لانا ممکن ہے۔

قومی خبریں سے مزید