• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم طلبہ کو آئیڈل پاکستان نہیں دے سکے: کامران ٹیسوری

— تصویر بشکریہ رپورٹر
— تصویر بشکریہ رپورٹر

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم طلبہ کو آئیڈل پاکستان نہیں دے سکے تاہم ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے ایکسپو سینٹر میں جامعہ کراچی کے جلسہ تقسیم اسناد سے میں شرکت کی اور تقریب سے خطاب کیا۔

اس موقع پر چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع اور جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے بھی خطاب کیا۔

ڈاکٹر طارق رفیع نے کہا کہ جامعہ کراچی سندھ کی واحد جامعہ ہے جو کیو ایس درجہ بندی میں شامل ہوئی ہے جس کا کریڈٹ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کو جاتا ہے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ہمیں حسد اور منفی سوچ سے بچنا ہے، ہم نے اسلام کے نام پر یہ ملک تو حاصل کر لیا ہے لیکن حقوق العباد پرعمل نہیں کرتے۔ جب تک حقوق العباد پر عمل نہیں ہوگا یہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اپنے دل میں کبھی حسد نہ لا نا حسد جب دل میں اتی ہے تو یہ سمجھ لینا کہ کفر دل میں آتاہے۔

جلسہ تقسیم اسناد میں تعلیمی سال 2023 ء صبح و شام پروگرام کے مختلف شعبہ جات کے 7248 طلبا و طالبات کو اسناد تفویض کی گئیں۔ 

قومی خبریں سے مزید