• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، ویڈیو سامنے آ گئی

کراچی کے علاقے عزیز آباد میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو کی ہلاکت کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔

گزشتہ روز (18 جولائی کو) عزیز آباد میں گلی کے کونے پر بیٹھے 5 دوستوں کو موٹر سائیکل پر آنے والے ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی تھی، جس کے دوران ایک نوجوان نے پستول تانے ڈاکو کے آگے بڑھنے پر چابک دستی سے اپنی پستول نکال کر ان پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا، جبکہ ہلاک ڈاکو کا ایک ساتھی موٹر سائیکل پر اور دوسرا پیدل فرار ہو گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح 5 میں سے ایک نوجوان نے انتہائی تیزی سے اپنی پستول نکال کر ڈاکو پر فائرنگ کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید