• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ آزاد کشمیر کے رہنما ملک محمد نواز خان نجی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر رہنما اور سابق وزیر آزاد کشمیر ملک محمد نواز خان آج ایک نجی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔

ملک محمد نواز خان کا یہ دورہ سیاسی، سماجی اور ذاتی ملاقاتوں پر مشتمل ہو گا، جہاں ان کی پارٹی کارکنان اور اوورسیز پاکستانی برادری سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

لندن ایئر پورٹ پر امجد ملک، ملک شبیر حسین، ملک مظفر اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔

دریں اثناء متعدد احباب نے کہا ہے کہ ہم ان کے اس دورے کی کامیابی، خیریت اور بامقصد روابط کے لیے دعاگو ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید