• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ٹینکر کی ٹکر سے 2 نوعمر بھائی جاں بحق

کراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے 2 سگے بھائیوں کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار 2 بچوں کو کچل ڈالا۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کالا پل کورنگی روڈ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 کم عمر لڑکے جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں سگے بھائی تھے جن کی شناخت 12 سال کے توصیف اور 14 سال کے ایان کے نام سے ہوئی ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی کورنگی ڈھائی نمبر کے رہائشی تھے، گھر سے سی ویو جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی، ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے ٹینکر کو آگ لگانے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

قومی خبریں سے مزید