بلوچستان میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لے لیا۔
وزیرِ اعلیٰ کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق فائرنگ کی ویڈیو نامعلوم مقام پر بنائی گئی ہے، ویڈیو میں مسلح افراد کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں مسلح افراد نامعلوم مقام پر ایک خاتون اور مرد پر اندھا دھند فائرنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جو بھی اس میں ملوث ہو گا صوبائی حکومت اس کو کیفرِ کردار تک پہنچائے گی۔