• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کے قتل کے مجرم رعایت کے مستحق نہیں: بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو
بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردرای نے بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قتل میں ملوث مجرم بھی درندے ہیں، کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امید ہے مجرموں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، حکومتِ بلوچستان کے لیے یہ قتل ایک ٹیسٹ کیس ہونا چاہیے، یہ صنفی دہشت گردی ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ امید ہے کہ اس قتل میں ملوث مجرموں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، دینِ اسلام خواتین کو پسند کی شادی کی اجازت اور دستورِ پاکستان اس حق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا منشور ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد اور تفریق پر ہماری پالیسی ہمیشہ زیرو ٹالرنس رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید